لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) جنرل ہسپتال کی 1 سال سے ایکس پاکستان لیوپربیرون ملک جانے والی 10سے زائد چارج نرسز کو نرسنگ کلرک اور اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کلرکوں کی مبینہ ملی بھگت سے تنخواہیں انکے اکاؤنٹ میں بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے اس بات کا انکشاف ایک سرکاری خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے بعد ہسپتال حکام نے متعلقہ شعبوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،گریڈ 16 کی نرسوں کوہرماہ ہسپتال کے نرسنگ کلرک اور اکاؤنٹ برانچ کے کلرکوں کی مبینہ ملی بھگت سے تنخواہیں انکے اکاؤنٹ میں جارہی ہیں جنگ کے رابطہ کرنے پرہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس معاملہ کی انکوائری ہو رہی ہے جو کوئی بھی اس میں ملوث ہو گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔