وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 22 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پینشن پر 1ہزار 14ارب روپے خرچ ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم از کم ماہانہ تنخوا ہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔