• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید