سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا ہے۔
نوشہرہ کے سٹی اور چوکی ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف 5 گھنٹوں سے احتجاج جاری ہے جس کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بند ہو گیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مشتعل عوام نے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی بھی روک لی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عوام نے جنہیں ووٹ دیا ہے ان سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بات کریں، عوام نے خدمت پر ووٹ نہیں دیا۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا، نوشہرہ کے عوام نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی ہے۔