اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج اہم فیصلے کرے گی۔ کابینہ کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیا جائیگا ,بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کا فیصلہ توثیق کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جو بیس جون کو کیاگیا۔ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں نے ڈسکوز بورڈ تحلیل کرنے کی منظوری تھی۔ کابینہ کمیٹی کےفیصلے کی کابینہ سےتوثیق کےبعد بورڈزتحلیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ کل11میں سے 9سرکاری بجلی کمپنیزکےنئےبورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وفاقی وزیرپاورکی سربراہی میں بورڈ نامینیشنز کمیٹی کی سفارش پر کابینہ کمیٹی نے منظوری دی تھی۔لیسکو،فیسکو،میپکو، گیپکواور آئیسکو کےنئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیسکو،کیسکو،ٹیسکو اورہیزکوکے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے۔ وزیراعظم نےسیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کامعاملہ روک دیا تھا۔