• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں شدید گرمی، کئی ریاستوں میں ’’ہیٹ ویو‘‘ کی وارننگ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکہ بھر میں گرمی کی لہر میں تیزی آگئی، شمالی اور جنوبی ریاستوں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شمالی حصے کی ریاستوں میں گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد متاثر ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔واشنگٹن میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔حکام کے مطابق متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37سے 43ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔امریکی قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک جنوب مشرقی اور جنوبی میدانی علاقوں میں منتقل ہو جائے گی جبکہ نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب ، تیز ہوائیں اور بگولوں کا بھی خطرہ ہے۔
یورپ سے سے مزید