• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اینکر آبدیدہ ہوگئی


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، ان کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے  المیادین چینل کی اینکر آبدیدہ ہوگئیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کردی اور اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ شہید ہوگئے۔ حزب اللّٰہ کے لبنانی چینل المنار پر حسن نصراللّٰہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف غزہ، فلسطین کی حمایت میں جنگ جاری رہے گی، لبنان اور اس کے قابل قدر عوام کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللّٰہ کی شہات کیسے ہوئی یہ نہیں بتایا گیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت پر حملے میں حسن نصراللّٰہ کے مارے جانے کا کہا تھا۔

حماس نے حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر نے بھی حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔

حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید