• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں پھوٹھواری شعر خوانی کی شاندار تقریب کا انعقاد

لوٹن (اسرار احمد راجہ ) لوٹن کی شعر خوانی سے رغبت رکھنے والی شخصیات ملک غلام عباس اور شفقت محمود اور انکے ساتھیوں ملک واجد ، ملک شہزاد ، نوید وارثی ، اسد اعجاز چنگی ، ملک اسجد ، ذولفقار بھٹو اور دیگر کے تعاون سے شعر خوانی کی شاندارمحفل کا انعقاد کیاگیا۔محفل مشاعرہ میں خطہ پھوٹھوار کے نوجوان شعر خوانوں راجہ بلال خادم اور سید ابدار شاہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اسٹیج سیکر ٹری ملک واجد اور مہمان پروفیسر امتیاز چوہدری کے تعارفی کلمات سے پروگرام شروع ہوا ، خصوصی مہمانان میں سابق مئیر لوٹن محمد ریاض بٹ ، کونسلر راجہ اسلم خان ، سابق مئیر طاہر ملک ، شیراز خان ، پروفیسر ممتاز بٹ ، فیاض قریشی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ملک مہربان خان ، راجہ نواز خان ، راجہ ضرار محمود ، چوہدری حسن ، راجہ منور خان ، چوہدری صغیر ، ملک زین اکبر ، ملک ابرار ، پہلوان بشارت راجہ ، فریاد چوہدری ، سید ابرار شاہ ، صحافی اسرار راجہ اور دیگر شخصیات شامل تھیں ۔نعتیہ کلام پڑھنے والے لالہ قدیر بھی پروگرام میں شریک تھے ، پروگرام نعتیہ کلام سے شروع ہوا اور پھوٹھوار اور آزاد کشمیر کے لوک گیت بھی شعر خوانی کی طرز پر بول کے شائقین سے داد لیتے رہے ۔ لوٹن آزاد کشمیر اور پھوٹھوار کے لوگوں کا مسکن ہے یہاں ایسے پروگرام تواتر سے ہوتے ہیں۔اپنی ثقافت اور کلچر کوپرموٹ کرنے والوں میں ملک غلام عباس ، شفقت محمود اور انکے ساتھی اپنے کاروبار کے ساتھ اپنے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔تقریب میں لوٹن کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی شائقین نے بڑی تعداد میں احباب نے شرکت کی اور شعر خوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔میزبانوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید