• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فضائیہ کے دو اہلکاروں کا اسرائیلی جنگ میں تعاون سے انکار

نیویارک(نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر امریکی فضائیہ کے دو اہلکاروں نے ضمیر کی آواز پر اسرائیلی جنگ میں تعاون سے انکار کردیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں اہلکاروں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں امریکی تعاون میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔لیری ہیبرٹ اور بیٹنکورٹ نے بتایا کہ انہوں نے ہزاروں معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا۔ امریکی فضائیہ ک اہلکار لیری ہیبرٹ جونیئر کیلئے غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والی 6سالہ ہند رجب کا واقعہ اہم موڑ ثابت ہوا۔ یہ بچی فروری میں شہید ہوئی تھی۔ ہیبرٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ میری بیٹی ہی کی طرح تھیں، یہ ایک ایسا واقعہ تھا جسے برداشت کرنا میرے لئے انتہائی مشکل تھا، یہ تمام بچے بھی ہمارے بچوں کی ہی طرح امنگیں اور خواب رکھتے ہوں گے اور ہماری طرح جینا چاہتے ہوں گے، جو کچھ ہورہا ہے اس سب کا کوئی جواز نہیں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اسرائیل کیلئے امریکی ہتھیاروں کے آپریشن کا حصہ تھے۔
یورپ سے سے مزید