• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کی ہمشیرہ شہزادی این حادثے میں زخمی ہوگئیں

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی ہمشیرہ شہزادی این گلوسٹر شائر میں گھر میں پیش آنے والے حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ لندن سے ترجمان بکنگھم پیلس کے مطابق توقع ہے کہ 73سالہ شہزادی این جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادی این کو احتیاطی طور پر برسٹل کے ساؤتھ میڈ اسپتال میں داخل کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید