• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں بھی انتخابی مہم تیز، لیبر کی تبدیلی لانے کے وعدے

سٹیفورڈ (مریم فیصل)سٹیفورڈ میں بھی ملک کی دوسری بڑی جماعت لیبر پارٹی کے نمائندے انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں اور مقامی رہایشیوں کو یہ یقین دلا رہے ہیں کہ اب کی بار برطانیہ میں تبدیلی ہم ہی لائیں گے ۔چار جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے لیبر پارٹی کے منشور میں اقتصادی استحکام کی فراہمی،این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ میں کٹوتی ،ساڑھے چھ ہزار نئے ٹیچرز کی بھرتیاں ،بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے نئے اقدامات اور گریٹ بریٹن کے لئے انرجی کے حوالے سے اقدامات اور غیر سماجی روائیوں کے خلاف کریک ڈاون کے وعدے شامل ہیں۔اس کے علاوہ سستی رہایش اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے جامع اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے۔لیبر پارٹی کے نما ئندے کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ برطانوی عوام پہلے تو مہنگائی کو کویڈ سے پہلی والی سطح پر دیکھنے کے خواہاں ہیں اور دوسرا این ایچ ایس جو بنی ہی لیبر پارٹی کی کوششوں سے تھی عوام اتنے اہم ادارے کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ا ن ہیدو اہم نکات کو اپنے منشور میں شامل کر کے لیبر پارٹی حکمراں جماعت کو عام انتخابات میں شکست دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہے۔
یورپ سے سے مزید