• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی پی کے نو منتخب ارکان کا اجلاس، پارلیمانی انتخابات پر تبادلہ خیال

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین پارلیمنٹ میں موجود سب سے بڑی یورپین پیپلز پارٹی EPP کے نو منتخب ارکان کا دو روزہ اجلاس برسلز میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت ای پی پی کے صدر مینفریڈ ویبر اور ای پی پی کے سیکرٹری جنرل تھاناس بکولاس نے کی۔ اجلاس کے مندوبین نے یورپی اور قومی دونوں سطحوں پر 2024 کے یورپی پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یورپی کمیشن کی موجودہ صدر اور نئے الیکشن میں اسی پوسٹ کیلئے ای پی پی کی امیدوار ارسلا واندرلین اور یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے سلامتی، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی یونین کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔ پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے اس بات پر گفتگو کی کہ یہ انتخابات کیسے ظاہر کرتے ہیں کہ ووٹرز مسائل کے حل کے لیے EPP کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 6 سے 9 جون تک منعقد ہونے والے یورپین پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات میں ای پی پی نے 189 نشستیں جیت کر پارلیمنٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
یورپ سے سے مزید