امریکی ایوانِ نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں عوام کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے باز رکھنے کے لیے دھمکانے، ہراساں کرنے اور قید رکھنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انٹر نیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولتوں کی فراہمی میں تعطل اور انسانی، سول اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی قابلِ مذمت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت اس نان بائنڈنگ قرارداد پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہے۔