• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادر علی کے شو پر جانے کا پچھتاوا ہے: متھیرا


پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں معروف یوٹیوبر و پرینکسٹر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں جانے پر پچھتاوا محسوس ہوتا ہے۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران اُنہوں نے نادر علی کے شو میں بطور مہمان شرکت سے متعلق بات کی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک بہت ساری پوڈ کاسٹس میں انٹرویو دیا ہے، تابش ہاشمی اور مورو کو بھی انٹرویوز دے چکی ہوں مگر نادر علی کی پوڈ کاسٹ کے دوران میں نے خود کو بہت غیر آرام دہ محسوس کیا۔

متھیرا کا وائرل مختصر ویڈیو کلپ میں مزید کہنا ہے کہ میرے سارے انٹرویوز دیکھ لیں آج تک مجھ سے کسی نے ایسے بیہودہ اور فحش سوالات نہیں کیے جن سے مجھے پریشانی ہوئی ہو۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ میرے دل میں نادر علی کے لیے بہت عزت تھی مگر انہوں نے جو حرکتیں کی اُن سے میں پریشان ہوئی۔

متھیرا نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ کہیں نہ کہیں نادر علی خواتین کے خلاف ہیں، وہ ہمیشہ خواتین کو اپنے شو پر بلا کر اُنہیں دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بری بات ہے، میرے خیال میں مزاحیہ ہونے اور بیہودہ ہونے کے درمیان بہت باریک لکیر ہے۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اگر آپ اپنے مہمان سے بیہودہ یا غیر آرام دہ سوال کرتے ہیں تو یہ مزاحیہ نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید