• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی گرل فرینڈز سے نمٹنے کا طریقہ کیا ہے؟، سید جبران کی اہلیہ سے صارف کا سوال

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے اپنے شوہر کی گرل فرینڈز سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار سید جبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی انسٹااسٹوری ری شیئر کی ہے۔

ان کی اہلیہ عفیفہ جبران جو ان دنوں اپنے کسی نئے پرجیکٹ میں مصروف ہیں، جلد ہی شائقین انہیں اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے مختلف سوالات پوچھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جلد ہی ناظرین انہیں اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھں گے۔

ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ شوہر کی گرل فرینڈز سے نمٹنے کا طریقہ بتائیں۔ صارف کا سوال اور عفیفہ جبران کا جواب اداکار کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عفیفہ جبران نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ شوہر کی گرل فرینڈز سے کیسے نمٹتے ہیں کیونکہ میرے شوہر سید جبران کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ میں ان کی اکلوتی بیوی، گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور سب کچھ ہوں، الحمد اللہ۔

اہلیہ کی مذکورہ انسٹااسٹوری کو اداکار نے ری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ دیکھ لیں سب۔

واضح رہے کہ سید جبران اور عفیفہ جبران کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے تین بچے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔

اداکار کی اہلیہ عفیفہ جبران ایک اسٹائلش، ماڈرن اور بولڈ خاتون ہیں، اس وجہ سے 2022 میں ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیإ تاہم 2023 میں انہوں نے شادی کی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کرکے علیحدگی و طلاق کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید