• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر بحال کر دیا گیا

انٹرنیٹ سینسیشن و انٹرٹینر، خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا مشہورِ زمانہ گانے ’اکھ لڑی بدو  بدی‘ کا ری میک ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر بحال کر دیا گیا ہے۔

گلوکار و اداکار چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس کا ٹائٹل انہوں نے ’اسپیشل تھینکس اناؤنسمنٹ‘ رکھا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا اپنی اس ویڈیو میں اللّٰہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتانا ہے کہ یوٹیوب نے میرا گانا ’بدو بدی‘ واپس بحال کر دیا ہے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے مزید کہا ہے کہ میں نے یہ گانا میٹھی عید کی چاند رات پر ریلیز کیا تھا جسے تین ہفتوں بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، میرے گانے پر 28 لاکھ سے زائد ویوز آئے تھے۔

گلوکار نے کہا کہ کچھ جلنے والے اور والیوں نے میرا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا تھا مگر اب یہ گانا بحال ہو چکا ہے، میں نے اپنے گانے کی بحالی کے لیے یوٹیوب سے درخواست کی تھی۔


چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ اس گانے میں میری اپنی محنت اور بول بھی شامل تھے اور میں نے یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ، میڈم نور جہاں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید