• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کارکردگی، وہاب ریاض نے ’’چارج شیٹ‘‘ نما رپورٹ جمع کرا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض نے اپنی ٹوررپورٹ پی سی بی کے حوالے کردی ہے۔ اسے کھلاڑیوں کے خلاف چارج شیٹ سمجھا جارہا ہے۔ ذمےدار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے پی سی بی کو بڑے فیصلوں میں مدد ملے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنزڈپارٹمنٹ کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے لکھا ہے کہ کھلاڑیوں کو کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیل کرکہیں بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے تھی۔ بھارت کے خلاف جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے کیمپ زیادہ لگنے چاہیے تھے، پاکستان شاہینز کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کا اہتمام ہونا چاہیے، کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ زیادہ حصہ لینا ہوگا ، اسکلز اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر نے پہلی بار منیجر کی حیثیت سے رپورٹ مرتب کی اور لکھا کہ ورلڈ کپ کے دوران رات 12 بجے کرفیو ٹائم مقررتھا ، اس کی خلاف ورزی کا ایک کیس بھی سیکورٹی آفیسر نے رپورٹ نہیں کیا۔

اسپورٹس سے مزید