• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے مذاکراتی ٹیم کیلئے 5 نام جے یو آئی کو دے دیے، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکراتی ٹیم کےلیے 5 نام جمعیت علماء اسلام (ف) کو دے دیے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی کے سینئر رہنما رؤف حسن مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ہمارا مؤقف اور تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں ابھی تک یکسوئی کا فقدان ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک باضابطہ مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔

بعدازاں پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کےلیے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں اطراف سے فہرست کا جائزہ لے کر ایک ساتھ ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیاں مل کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید