• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی ناپسندیدگی اور فٹنس پر کیسے ٹیم سے نکالا جاتا ہے؟ احمد شہزاد کا تہلکہ خیز انکشاف


قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ اور ذاتی ناپسندیدگی کے سبب ٹیم سے باہر نکالے جانے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

احمد شہزاد نے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ہارنا منع ہے‘ میں کہا ہے کہ ٹیم میں کچھ پلیئر ایسے بھی ہیں جن کی ہر دور میں فٹنس خراب رہی ہے مگر اُنہیں یہ کہہ کر کے پاس کر دیا جاتا ہے کہ یہ کھلاڑی ٹیم کی ضرورت ہیں۔

ماضی کی ایک چیمپین ٹرافی جس میں عمر اکمل بھی شامل تھے، احمد شہزاد نے اُس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُس دوران ہمارے 3 سے چار ایسے کھلاڑی تھے جو کہ اَن فٹ تھے، اُن کی فٹنس کا ٹسیٹ بند کمرے میں لیا گیا تھا۔

احمد شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ جب فٹنس ٹیسٹ کا رزلٹ آیا تو وہ اَن فٹ کھلاڑی بھی فِٹ کھلاڑیوں کی لسٹ میں موجود تھے۔

کرکٹر احمد شہزاد کا شو کے دوران مزید کہنا تھا کہ مثال کے طور پر اگر کوئی کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو نہیں پسند ہوتا تو اُس کھلاڑی کا ہر ٹیسٹ بہت باریک بینی سے لیا جاتا ہے، کوئی کوتاہی نہیں برتی جاتی اور ذرا سی کمی نکلنے پر بھی فوراً ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے۔

احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ یہ روایت رہی ہے کہ جسے دل چاہتا ہے فٹنس ٹیسٹ میں پاس اور جسے دل چاہتا ہے فیل کر دیا جاتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید