• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کے تحت محفل میلاد، مرکزی جلوس و جشن کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ عشرہ ولایت و امامت اور یوم عید غدیر کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا، معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، کیک و مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کی گئی آخر میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔دریں اثنا اہالیان سولجر بازار اور ملی تنظیموں کی جانب سے مرکزی جلوس و جشن کا انعقاد بریٹوو روڈ سولجر بازار میں کیا گیا۔جلوس کی قیادت الخدام اسکائوٹس، صادقین اسکائوٹس اور فاطمیہ گرل گائیڈز نے کی،سبیلیں لگائیں گئیں تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید