• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرمیں شدید گرمی میں بجلی اور پانی کی بندش کے ستائے شہریوں نے جمعے کو بھی مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، عیسیٰ نگری کے مکینوں نے حسن اسکوائرسے لیاقت آباد جانے والی سڑک کو بند کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں مکینوں نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کر متعددمظاہرین کوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، سلطان آباد، ہجرت کالونی کے مکینوں نے ایم ٹی خان روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید