• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی مسجد پر حملے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

علی عمران چوہدری نے کہا کہ عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلسِ عزاء جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

قومی خبریں سے مزید