مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک عمانی پولیس اہلکار شامل ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، 3 دہشت گردوں بھی ہلاک کر دیے گئے۔
عمان میں پاکستانی سفیر نے زخمیوں کی عیادت کی، سفارت خانے میں زخمیوں اور اہلِ خانہ کی رہنمائی کےلیے ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور عمان میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔
وزیرِ اعظم نے عمان میں پاکستانی سفیر کو جاں بحق افراد کے اہلِخانہ اور زخمیوں کی ہر ممکن معاونت کی ہدایت بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر کی مسجد میں پیش آیا، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔
سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔