• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور گینگز کاگڑھ، 332 ملزم مختلف جرائم میں ملوث،رپورٹ میں انکشاف

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ گینگسٹرز شہر لاہور میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں 127گینگز کے 332ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے درجنوں گینگز کو گرفتار کیا جاتا ہے۔