• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین نہیں تھے، طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین نہیں تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے، ریگولیٹ کے قوانین ہونے چاہئیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے وہ تمام ٹیکنیکل چیزیں اداروں کو مہیا کرے، سوشل میڈیا سے متعلق قوانین ہیں جو پوری دنیا میں استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوانین پر پاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گے تو کنٹرول کیسے ہوگا۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس جی ڈی پی کی شرح خطرناک حد تک کم ہے، دنیا بھر میں ٹیکس دے کر ہی ملک چلتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید