• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء کے واقعے کے بعد خلیل الرحمٰن قمر سے اہلیہ نے کیا کہا؟

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ـــ فوٹو اسکرین شاٹ
ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ـــ فوٹو اسکرین شاٹ

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اغواء ہونے کے واقعے کے پر اپنی اہلیہ کے ردِ عمل کے بارے میں بتا دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اغواء کے واقعے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ بڑی مضبوط عورت ہیں لیکن اغواء کے واقعے پر اُنہیں بھی دکھ ہوا۔

 ڈرامہ نگار نے بتایا کہ میری اہلیہ نے اس واقعے کے بعد مجھے بڑے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ یہ ملک چھوڑ دو۔

اُنہوں نے ماضی کا ایک قصّہ سناتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بڑے ہی اثر و رسوخ والے شخص نے 4 گھنٹے کی ملاقات میں مجھے سمجھایا کہ مرشد دو تین سال کے لیے یہ ملک چھوڑ دیتے ہیں لیکن میرا اپنے ملک کی مٹی سے عشق مجھے ملک چھوڑ کر جانے نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایک خاتون کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ڈرامہ بنانے کے بہانے بلا کر اغوا کر لیا۔

اغواکاروں نے ان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا تھا اور مرکزی ملزمہ تاحال جیل میں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید