• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔

ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید