• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کو گود میں بٹھاکر گاڑی چلانے والے غیر ذمہ دار شخص پر شدید تنقید


بھارت میں ایک شخص کے غیر ذمہ دارانہ انداز میں گاڑی چلانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس پر اُسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی  ہے، جس میں ایک شخص کو اپنی ننھی بیٹی کو گود میں بٹھا کر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ذمہ دارانہ انداز میں گاڑی چلانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

30 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ کو اب تک 6 لاکھ 44 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد نے گاڑی چلانے والے کو غیر ذمہ دار شخص قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید