• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار کے حالات پر قابو پانے میں بے بسی کیوں، راجہ ناصرعباس جعفری

لاہور(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پارا چنار کے حالات پر قابو پانے میں بے بسی کیوں۔ ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پورے ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے مورچے خالی کرا کر جنگ بندی کرا سکتے ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا ادراک کسی بھی ذمہ دار کو نہیں۔ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلع کرم میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔