پارا چنار(نیوزایجنسیاں) ضلع کرم کے دو قبائل کے عمائدین پانچ روز سے جاری جھڑپیں روکنے پر رضامند ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہوگئے جسکے بعد امن جرگہ کے ممبران مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائینگے۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افرادکو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائینگے۔دوسری جانب ضلع کرم میں 5روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 166افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کےتنازع پر تصادم شروع ہوا جسکے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اورمتاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری موجود ہے۔فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جسکے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔