• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے ہم سفر سے ملوا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ’بیٹر ہاف‘ کی تصویر بھی شیئر کر دی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے بھائی اور بھابھی سے ملاقات کرنے اور سیر و تفریح کی غرض سے گئی ہیں۔

اسی دوران اداکارہ مختلف جگہوں، شاپنگ مالز، ریستوران سے کھانے پینے کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں بھی اپنے ساتھ اس سفر میں شریک رکھ رہی ہیں۔

ایسے میں انہوں نے انسٹااسٹوری میں ایک پتلے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جو سڈنی کے مقامی مال کی کسی دکان پر رکھا ہوا ہے، جس پر کورٹ، پینٹ اور شرٹ نمایاں کئے ہوئے ہیں۔

ماورہ حسین نے اس کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا کہ میرے ’بیٹر ہاف‘ سے ملیے، اس نے یقینی طور پر اچھا لباس پہنا ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید