• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاملا ہیرس کا ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار چننے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے فلاڈلفیا ریلی میں اعلان کیا ہے کہ منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نائب صدارتی امیدوار ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منیسوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی تھی۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی کیمپئن ٹیم نےٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔ 

انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید