امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ جون میں بوئنگ کے اسٹار لائنر سے خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے 2 خلا باز فروری 2025ء میں واپس آسکتے ہیں۔
ناسا کے مطابق اسٹار لائنر واپسی کے لیے غیر محفوظ قرار پایا تو خلا باز اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن سے واپس آئیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بُچ ولمور اور سنیتا ولیمز امریکی کمپنی بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کے ٹیسٹ مشن پر گیا پہلا عملہ ہے، امریکی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس کے ساتھ ممکنہ منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خلا باز اسپیس کرافٹ میں خرابی کی وجہ سے خلائی اسٹیشن میں کئی ہفتوں سے پھنسے ہیں، خلا بازوں کا 8 روزہ ٹیسٹ مشن اسٹار لائنر کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طویل ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار لائنر میں خرابی نے خلا بازوں کو زمین پر واپس لانے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔