• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: ارشد ندیم کی ریکارڈ 92.97 میٹر کی تھرو


پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا۔

گزشتہ روز میڈل جیتنے سے قبل ارشد ندیم نے وہ کارنامہ کیا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ارشد ندیم نے گزشتہ روز اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے وہاں موجود کمنٹیٹرز سمیت دنیا بھر میں سب کو حیران کردیا تھا۔

بعدازاں اپنی آخری تھرو میں ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپکس کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔