• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے، محمود خان اچکزئی

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی ۔ فوٹو: فائل
اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی ۔ فوٹو: فائل

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ پہلا الائنس ہے جو نہ کسی کے خلاف ہے نہ کسی کی مخالفت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے بڑی پارلیمنٹ ہے اور باعزت پاکستان ہے، تمام افراد کو کہتے ہیں آکر ہماری رہبری کریں تاکہ پاکستان کو اچھی طرح چلایا جا سکے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ 14 اگست کو ہر صوبے میں حقیقی آزادی کے نام سے دانشوروں کو اکٹھا کریں گے، اصلی حقیقی آزادی کیا ہے، یہ بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے، اب وقت ہے سب توبہ کریں تاکہ پاکستان ترقی کرے۔ پاکستان تب آزاد ہو گا جب سب مشترکہ جدوجہد کے لیے آگے بڑھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید