• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی ایک بار پھر بڑھ گئی، ہفتہ وار رپورٹ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوں مہنگائی کی سالانہ شرح 17 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 32 اعشاریہ 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈے 4 اعشاریہ 28 فیصد، لہسن 3 اعشاریہ 23 فیصد، ایل پی جی 1 اعشاریہ 73 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے مہنگی ہونے والی اشیاء میں دال ماش، دال مونگ اور آلو بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19 اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیلے 1 اعشاریہ 55 فیصد، گندم کا آٹا 1 اعشاریہ 39 فیصد سستا ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 12 فیصد کی معمولی کمی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید