• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس حنین رومانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ افسر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس حنین نے رومانیہ بحریہ کے جہاز لاسٹنل کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق کی، پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے 4 آف شور پیٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے اور کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ پی این ایس حنین ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت کا حامل ہے، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس حنین ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی شمولیت سے بحرہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید