• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کے سسر گولڈ میڈل جیتنے پر خوش، بھینس تحفے میں دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ارشد ندیم کے سسر محمد نواز نے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں دودھ دینے والی بھینس تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ارشد ندیم کی اہلیہ ماشاءاللہ حافظ قران ہیں، ان کو داماد سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی۔ ارشد ندیم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ دو بچے اسکول میں پڑھ رہے ہیں ۔ دریں اثناء ارشد ندیم کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے اولمپکس میں ارشد ندیم نے فٹنس مسائل کے سبب ہمت ہار دی تھی۔ میں نے علاج کیا تھا اور ان کے ساتھ ٹور پر گیا تھا، کامن ویلتھ میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو پھینکی تھی۔ ایشین گیمز میں بھی میں اشد ندیم کے ساتھ تھا جہاں کہنی کی تکلیف کے باعث وہ پرفارم نہیں کر سکے تھے۔

اسپورٹس سے مزید