• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA کا کمرشل بنکوں میں پڑے 14 ارب روپے اسٹیٹ بینک منتقل نہ کرنیکا انکشاف

اسلام آباد (ساجدچوہدری) فنانس ڈویژن کی ہدایات کے باوجودپی ٹی اے کی جانب سے کمرشل بنکوں میں پڑی 14ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بنک منتقل نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ پیراگراف کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مختلف کمرشل بنکوں میں 13ارب 99 کروڑ 27لاکھ 37ہزار 967روپے پڑے ہیں جبکہ فنانس ڈویژن (بجٹ ونگ) کے لیٹر مورخہ 16 جولائی 2021، سپیشل اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر 202 کے پیرا نمبر 2کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 مورخہ24جولائی 2020سے لاگو ہیں۔ فنانس دویژن (بجٹ ونگ) کے 31جنوری 2023کے لیٹر کے مطابق پبلک فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 30 کے تحت ٹریژری سنگل اکاؤنٹ سسٹم کا دائرہ کار پی ٹی اے سمیت تمام ریگولیٹری اتھارٹیز تک بڑھا دیا گیا، ٹریژری سنگل اکاؤنٹ سسٹم اس بات کا متقاضی ہے کہ وزارتوں ، ڈویژنوں اور منسلکہ محکموں کے بنک اکاؤنٹس کو ختم کر کے رقوم سنٹرل اکاؤنٹ نمبر 1سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع کرائی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید