کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کوئٹہ سے پشاور جانے والی 39اپ جعفر ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں جعفر آباد کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں تاہم خوش قسمتی سے حادث میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے کی ریسکیو ٹیموں نے ٹرین کو فوری بحال کیا، جعفر ایکسپریس حادثے کے ایک گھنٹہ 45منٹ بعد منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس 39اپ کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے کچھ دیر بعد پیچوہو گیٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔