• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس ویڈیو وائرل


امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو امریکی سینیٹر مائیک لی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کو 70 کی دہائی کے مشہور گانے ’اسٹینگ الائیو‘پر ڈانس ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مائیک لی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کی لکھا کہ’یہ انتخابی مہم کی سب سے بہترین ویڈیو ہے‘۔

جس کے بعد ایلون مسک نےخود بھی اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےدلچسپ انداز میں لکھا کہ’ابھی کچھ ناقدین کہیں گے کہ یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے‘۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 2.6 ملین ویوز مل چُکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر مِلے جُلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا جبکہ کچھ اسے دیکھ کر آئی ٹیکنالوجی کی نقصانات کی نشاندہی کرتے نظر آ رہے ہیں۔