• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیشا کوئرالہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم کام کرنے کی وجہ بتادی

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ہیرو فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کس ہیروئین کے ساتھ کام کرنا ہے، اسی لیے انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم کام کیا ہے۔

شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ نے 1998 کی فلم دل سے میں اکٹھے کام کیا۔ ہدایتکار مانی رتنم کی اس فلم کی آج 26ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، فلم میں منیشا کوئرالہ نے ہیروئین کا رول ادا کیا۔ 

شاہ رخ خان کے ساتھ اسکے بعد سے اب تک کسی فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے جب ایک انٹرویو کے دوران منیشا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ اس فلم انڈسٹری میں ہیرو فیصلہ کرتے ہیں کہ انہیں کس کے ساتھ کام کرنا ہے۔

تاہم انہوں نے بھی کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ ایک غیر معروف فلم گڈو میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ہیروئین یہ فیصلہ نہیں کرتیں کہ ہیرو کون ہوگا۔

نیپال سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ منیشا نے یہ کہہ کر اشارہ دیا کہ دوبارہ کام نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ کی چوائس کا مسئلہ ہے۔ 

منیشا نے مانی رتنم کی فلموں دل سے، 1995 کی تامل فلم بمبئی جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی خاموشی اور ہیرا منڈی کو اپنی پسندیدہ فلمیں قرار دیا اور کہا کہ وہ ان فلموں میں اپنی پرفارمنس کو بہترین سمجھتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید