• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ، مونس الہٰی و دیگر کا پاسپورٹ بلاک، جائیداد ضبط، اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

سابق رکنِ قومی اسمبلی مونس الہٰی---فائل فوٹو
سابق رکنِ قومی اسمبلی مونس الہٰی---فائل فوٹو 

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے خلاف ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔

عدالت نے قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی، مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے 19 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید