• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کی سفارش کردی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث غیرقانونی وی پی این کے استعمال میں اضافہ‘پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کی سفارش کردی اورکہاکہ رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گااور فائروال بھی اثرانداز نہیں ہوگی۔ 

پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینے کی سفارش کردی۔ 

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یعنی وی پی این کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں‘ غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئے اْس کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید