• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا آغاز ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں اور موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، فیڈرل بی ایریا، بفرزون میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

دوسری طرف گلشن حدید میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار،ملیر، ایئرپورٹ،گلستان جوہراور لیاقت آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

میٹرولوجسٹ سرفراز احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا تھا کہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، 28 سے 30 اگست کے دوران ہونے والی بارش سے شہر میں اربن فلڈ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کو کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری ایکشن کےلیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، نوابشاہ، میرپورخاص سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید