بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں اپنے 1,900 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کرایہ پر دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ جُوہو کے پوش علاقے میں واقع ہے، جسے کارتک آریان اور ان کی والدہ مالا تیواری نے مشترکہ طور پر 17.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جس میں 2 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے جبکہ اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے انہوں نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی پراپرٹی لیز اور لائسنس کا معاہدہ 28 اگست کو رجسٹر کیا گیا جس پر 42,500 روپے کی مزید اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کارتک آریان کی اس پراپرٹی پر کرایہ کی آمدنی 3.1 فیصد بنتی ہے۔ کرایہ کی آمدنی کا مطلب ہے کہ پراپرٹی کی مجموعی قیمت کا وہ فیصد جو سالانہ کرایہ کی آمدنی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔