• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے خوف کا باعث بننے والی مکڑیوں کی افزائش

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں لوگ خصوصاً خواتین گھروں میں جن چیزوں سے خوفزدہ نظر آتی ہیں ان میں چوہے اور مکڑیاں سرفہرست ہیں جنہیں دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو کر چیخنا چلانا شروع کر دیتی ہیں۔موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جلد اندھیرا چھا جانے کے سبب ستمبر کو مکڑیوں کی افزائش کا ماہ قرار دیا جاتا ہے اوریہ گھر میں دیواروں میں موجود سوراخ، اسکرٹنگ بورڈز، ونڈو فریمز یا کھلی کھڑکیوں سے باآسانی گھر میںداخل ہو جاتی ہیں۔ یہ رات کے وقت زیادہ فعال ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت ان کی نشاندہی مشکل ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شام ساتھ بجے سے صبح چھ بجے تک گھر کی کھڑکیاں بند رکھیں اور دیواروں اورکھڑکیوں میں موجود سوراخوں کو فلرز وغیرہ سے بند کرلیں، کھڑکیوں کے پاس وائیٹ وینگر یا چاک رکھنے کی صورت میں یہ گھروں میں داخل ہونے سے گریز کرتی ہیں۔ عموماً مکڑیاں حملہ آور نہیں ہوتیں لیکن بعض مکڑیوں کے کاٹنے سے جسم پر سوزش بھی ہو جاتی ہے اور شدید ری ایکشن کی صورت میں متاثرہ افراد کو طبی امداد کے حصول کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید