• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی ادارے بجلی واجبات میں ڈھائی کھرب روپے کے نادہندہ


وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ادارے بجلی واجبات کے 2 کھرب 56 ارب روپے کے نادہندہ نکلے ہیں۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں، دستاویز کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں 1 کھرب51 کروڑ کے نادہندہ ہیں، آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب77 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے، ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ، گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ فیسکو کے 1 ارب 72 کروڑ، آئیسکو کے 14 ارب 13 کروڑ روپے دینے ہیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت میپکو کے 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑروپے، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ اور سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

وفاقی حکومت کے ذمے کیسکو کے 2 ارب 40 کروڑ، ٹیسکو کے 96 کروڑ روپے بھی واجب الادا ہیں۔

پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ روپے اور خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب جبکہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب، 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید