• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کیخلا ف موثر کارروائی کی جائے، انعام الحق

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں جس کے اثرات نہ صرف پاکستان میں بسنے والے افراد بلکہ تارکین وطن پر بھی مرتب ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان میں ہونیوالے کسی بھی واقعہ کے اثرات ہم بھی گہرے مرتب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت انعام الحق نے گزشتہ روز روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انعام الحق نے کہا کہ بلوچستان میں پنجا بی شہریوں کا قتل عام شرمناک ہے۔ ایسے واقعات پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے بلوچستان واقعہ میں مارے جانیوالے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ انعام الحق نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک دشمنوں کی گردنوں پر پاؤں رکھیں اور موثرکارروائی کریں کروڑوں عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔ دہشت گردوں کا سر کچلے بغیر حقیقی امن قائم ہوسکتا ہے نہ مضبوط معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ سرمایہ کار پاکستان کے بدترین حالات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا طاقت کیساتھ سدباب کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
یورپ سے سے مزید