• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمی، ادبی و ثقافتی تنظیم بزم ندرت فکر کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

اینٹورپن ( نمائندہ جنگ ) علمی ادبی سماجی و ثقافتی تنظیم بزم ندرت فکر کی چوالیسویں سالگرہ کی خصوصی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ارم گل راجہ (چیف ایگزیکٹوبزم ندرت فکر) نے صدارت کی جبکہ ممتاز دانشور و ماہر تعلیم فوقیہ تزین بابر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی بزم کے بانی و چیف آرگنائزر جاوید اقبال مغل نے میز بانی کے فرائض سرانجام د یئے ۔انہوں نےکہا کہ معاشرہ میں امن، برداشت، استحکام جیسے رویوں کو فروغ دینے کے لئے اگر سوشل تنظیموں کی سطح پر ہی بہتر اقدامات کا سہارا لیا جائے اور نوجوان طبقہ کے نوخیز ذہنوں کو توازن و برداشت کی اعلیٰ اقدار کا سبق سکھا دیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا وطالبات معاشرتی و سماجی سفیروں کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کے مختلف طبقات کے مابین ہم آہنگی کا وسیع تر وسیلہ بن جائیں۔ ملک کی معاشی ترقی کے لئے بھی امن و استحکام کی از حد ضرورت ہے کیونکہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے لئے جہاں بہت سی شرائط کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پر ایک بنیادی شرط ملکی امن بھی ہے سول سوسائٹی اور سماجی فلاحی تنظیمیں آگے بڑھیں اور پاکستانی کلچر کو فروغ دیں امن اور ترقی کے لیے راہ ہموار کریں تاکہ نوجوان طبقہ مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنے بزم ندرت فکر اس مقصد کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے تقریب میں نبیلہ فاروق زاہدہ،پروین امبر راجہ ،فاطمہ اشفاق، شگفتہ اعوان ،ا ظہرکامل ،رؤف مغل، امجد چوہان، وسیم مغل ،عمیر کشمیری ،محمد ایاز اور وسیم مغل نے شرکت کی اور بزم ندرت فکر کے مقاصد کی تکمیل کا عہد بھی کیا۔
یورپ سے سے مزید